the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ایپل کا نیا آئی فون سامنے آنے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر اس کے حوالے رپورٹس مسلسل سامنے آرہی ہیں اور اس کا ایک فیچر دیگر اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ کے جی آئی سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون (سیون ایس یا ایٹ) ایسے جدید ترین فرنٹ کیمرے سے لیس ہوگا جو کہ تھری ڈی سیلیفی لے سکے گا۔

 آسان الفاظ میں یہ تھری ڈی فرنٹ کیمرہ ہوگا جو کہ چہرے کی شناخت کرن والی اپلیکشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ فون تھری ڈی سیلیفز لینے میں مددگار ثابت ہوگا اور یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو فی الحال کسی اسمارٹ فون میں نظر نہیں آتی۔ اس مقصد کے لیے ایپل کی جانب سے روایتی کیمرہ سنسر میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور ایک انفراریڈ پراجیکٹر اور ریسیور رکھا جائے گا۔

 یہ تینوں چیزیں آئی فون کے فرنٹ کیمرے کو منظر کی تفصیلی



معلومات کھینچنے میں مدد دے گا۔ اسی طرح یہ کیمرہ آئی فون کو ان لاک کرنے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا اور کسی کے لیے اس ڈیوائس کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا سنسر گیمنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا تاہم ایسا کیسے ہوگا اس بارے میں وضاحت سامنے نہیں آسکی۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا کیمرہ آئی فون کے بیک پر بھی نہیں ہوگا تاہم بتدریج اس ٹیکنالوجی کو وہاں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ آئی فون کے نئے ماڈل میں ہوم بٹن کو بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سال دو کی بجائے تین ڈیوائسز بھی سامنے آسکتی ہیں۔ ایک 4.7 انچ، دوسرا 5.5 انچ کے ماڈلز تو ہوں گے مگر 5.8 انچ کا آئی فون بھی متعارف کرایا جائے گا جو کہ او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا۔ اسی طرح نئے آئی فون میں پہلی بار ایپل کی جانب سے وائرلیس چارجنگ کو متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.